نواز شریف کچھ دنوں
سے خرابی صحت کی وجہ سے ہسپتال میں
زیر علاج ہیں جہاں آ ئی ٹی پی کا مرض تشخیص ہوا تھا جس وجہ سےان کو کٹس
لگائے گے تھے تاہم میڈیکل بورڈ نواز شریف
کو مزید میگا کٹس لگانے یا نہ لگانے کا فیصلہ نہیں کرسکا، نواز شریف کو اسٹیرائیڈز
دینے سے گردے متاثر ہونے لگے ہیں، میگا کٹس نہ لگائیں تو پلیٹ لیٹس نہیں بڑھ سکتے
اور اگر میگا کٹس لگائیں تو گردوں کو نقصان پہنچے گا لہذا ڈاکٹرز اس معاملے پر شش
و پنج کا شکار ہیں۔