نک جونزدوران کنسرٹ جنسی ہراسانی کا شکار ویڈیووائرل

نک جونزدوران کنسرٹ جنسی ہراسانی کا شکار  ویڈیووائرل

Posted on Oct 29, 2019

بالی ووڈ اداکارہ پریانکا چوپڑا کے شوہراورمعروف امریکی گلوکارنک جونز کو لاس اینجلس میں ہونے والے کنسرٹ کے دوران خاتون مداح کی جانب سے بار بار جنسی طور پر ہراساں کرنے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔
سوشل میڈیا پرجونز برادرز کے لاس اینجلس میں ہونے والے کنسرٹ ’ہالی ووڈ باؤل‘ کی ویڈیو وائرل ہورہی ہے جس میں تینوں بھائی کیون جونز، جوزف جونز اور بالی ووڈ اداکارہ پریانکا چوپڑا کے شوہر نکولس (نک) جونز مداحوں کے درمیان پُرجوش انداز میں پرفارم کرتے نظر آرہے ہیں۔  تاہم کنسرٹ کے دوران  ایک عجیب حرکت دیکھنے میں  آئی وہ یہ کہ  نک کو ایک خاتون بار بار جنسی طور پر ہراساں کر رہی تھی ۔نک جونز کے ساتھ خاتون مداح کی جانب سے کی جانے والی جنسی ہراسانی کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔
 وائرل ویڈیومیں دیکھا جاسکتا ہے کہ جس دوران  نک جونزگانا گارہے ہیں، اسی دوران ان کے پیچھے کھڑی  خاتون مداح انہیں بار بار ہاتھ لگاتی ہے تاہم سیکیورٹی گارڈ آکراسے پیچھے کردیتے ہیں، لیکن خاتون پھر بھی باز نہیں آتی اور مسلسل نک جونزکو تنگ کرتی رہتی ہے اور ان کی ٹانگوں کو ہاتھ لگاتی رہتی ہے۔ یہاں تک کہ  تنگ آکرنک جونز  بھی اس حرکت پرپیچھے مڑ کرانہیں دیکھتے
ہیں اور اس خاتون کے ہاتھ کو پیچھے ہٹانے کی کوشش کرتے ہیں۔




profile-icon

Mian Tajamul

Blog Author

Related Posts