وزیراعظم نے سانحہ ساہیوال کے فیصلے پر حکومت کو اپیل کرنے کی ہدایت دے

وزیراعظم  نے سانحہ ساہیوال کے فیصلے پر حکومت کو اپیل کرنے کی ہدایت دے

Posted on Oct 25, 2019

وزیراعظم عمران خان نے سانحہ ساہیوال کے حوالے سے خصوصی عدالت کے فیصلے پر پنجاب حکومت کو اپیل دائر کرنے کی ہدایت دے دی۔

وزیر اعظم کی معاون خصوصی برائے اطلاعات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے اپنے ٹویٹ میں بتایا کہ وزیر اعظم نے سانحہ ساہیوال کیس کی پیروی میں استغاثہ کی کمزوری اور خامیوں کی تحقیقات کرنے کا بھی حکم دیا ہے۔

ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ بچوں کے سامنے ان کے والدین پر گولیاں برسانے کی ویڈیو پوری قوم نے دیکھی، حکومت معصوم بچوں کو انصاف دینے کیلئے پرعزم ہے، اگر ان کا خاندان مدعی نہیں بنتا تو ریاست اس مقدمے کی مدعیت کرے گی۔

profile-icon

Mian Tajamul

Blog Author

Related Posts