کرتارپور راہداری کے افتتاح کے حوالے سے حکومت نے نغمہ جاری کردیا

پاکستان نے سکھ برادری کے کرتارپور راہداری کے افتتاح کے موقع پر خیر مقدم کیلئے نغمہ جاری کر دیا۔
تفصیلات کے مطابق حکومت کی جانب سے کرتارپورراہداری کے حوالے سے گیت کے اجراء کی تقریب اسلام آباد میں منعقد کی گئی جس میں وزیر اعظم کی معاون خصوصی برائے اطلاعات و نشریات فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ وزیراعظم عمران خان ہمیشہ سے اقلیتوں کے حقوق کیلئے پرعزم ہیں۔ سکھ مذہب کے عوام کیلئے کرتار پور ایک تازہ ہوا کا جھونکا ہے۔ راہداری مذہبی سیاحت کو فروغ دے گا۔
دوسری جانب پاکستان تحریک انصاف کے سینیٹر فیصل جاوید نے بھی کرتارپور راہداری کے افتتاح سے قبل سکھ برادری کے لیے جاری کئے گئے نغمے کو اپنے توئٹر اکاؤنٹ پر شیئر
کیا
Welcome to Kartarpur, Pakistan! Pakistan has launched OST for #Kartarpur Corridor Opening Ceremony to be held on 9th Nov 2019 pic.twitter.com/XP3IhHiRw2
— Faisal Javed Khan (@FaisalJavedKhan) November 5, 2019
Subscribe Us!
New Posts
Related Posts